سویمینگ

آسٹریلوی اولمپئن ایان تھورپ کے گھر چوری، ڈاکو کروڑوں کا قیمتی سامان لے اڑے

آسٹریلوی اولمپئن ایان تھورپ کے گھر چوری، ڈاکو کروڑوں کا قیمتی سامان لے اڑے

سڈنی: ویب ڈیسک ;  سوئمنگ کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور پانچ مرتبہ اولمپک گولڈ میڈل جیتنے والے ایان تھورپ کے گھر میں چوری کی بڑی واردات پیش آئی ہے، جس میں ڈاکو لاکھوں ڈالر مالیت کا قیمتی ذاتی سامان لے اُڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے معروف پیراک ایان تھورپ کے سڈنی میں واقع رہائش گاہ سے چوروں نے تقریباً 1 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر مالیت (تقریباً 4 کروڑ 23 لاکھ پاکستانی روپے) کا سامان چُرا لیا، جس میں قیمتی گھڑیاں، زیورات اور دیگر ذاتی اشیاء شامل ہیں۔

چوری کی اطلاع تھورپ نے پیڈنگٹن پولیس اسٹیشن میں درج کروائی، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سابق اولمپئن کے منیجر جیمز ایرسکائن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واردات کے فوراً بعد ان کی ٹیم نے انشورنس کمپنی کی ہدایت پر پولیس رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

ایرسکائن نے مزید وضاحت کی کہ خوش قسمتی سے تھورپ کے اولمپک تمغے محفوظ ہیں اور چوری کی گئی اشیاء میں ان کا کوئی تمغہ شامل نہیں، تاہم متاثرہ سامان ان کی قیمتی ذاتی ملکیت تھا۔

یاد رہے کہ ایان تھورپ کو دنیا کے عظیم ترین سوئمرز میں شمار کیا جاتا ہے، جنہوں نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے آسٹریلیا کو کئی بار عالمی سطح پر سرخرو کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!