ہاکی

انڈر18 ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان

انڈر18 ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم اور آفیشلز کا اعلان

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انڈر-18 ایشیا کپ 2025 کے لیے آفیشلز و کھلاڑیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا۔

آفیشلز میں ٹیم منیجر اولمپین ملک شفقت، کوچز مختار احمد ،توثیق احمد ،مسعود الرحمن ،ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ جبکہ فزیو عدیل اختر ہونگے۔

منتخب کھلاڑیوں میں محمد عثمان، عاطف علی، اسام حیدر، محمد عبداللہ فاروق، عبداللہ اعوان، زبیر لطیف، محمد یاسین، محمد علی تاج، غلام مصطفیٰ، علی حمزہ، علی حمزدا، عامر سہیل، عدیل افضل، محمد زمان، محمد حسین، محمد شاہیر، حسن شہباز اور یاسین جمشید شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے تمام منتخب آفیشلز اور کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا یے۔

ٹیم 30جون کو چین روانہ ہوگی جہاں وہ چین کے شہر دازاہو میں 3 جولائی سے 13 جولائی تک کھیلے جانے والے انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ 2025 میں شرکت کرے گی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ٹیم کے انتخاب کے لیے 11 جون تا 13 جون 2025 نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں اوپن ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔بعد ازاں میرٹ کی بنیاد پر ٹیم کا انتخاب کیا گیا

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!