بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل سے میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ

بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشین کرکٹ کونسل سے میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کا مطالبہ
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشین کرکٹ کونسل کو میٹنگ وینیو تبدیل کرنے کی درخواست کی، میٹنگ دوسرے وینیو منتقل نہ کی تو بھارت دستبردار ہوسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ 24 جولائی کو ڈھاکہ میں شیڈول ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے اے سی سی کو وینیو تبدیل کرنے کیلئے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔
پی ایس جی کی تاریخی فتح، ریال میڈرڈ کو چار صفر سے ہرا کر فائنل میں رسائی
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی بی کا بنگلادیش میں سیاسی صورتحال کے باعث وہاں جانا مناسب نہیں، بھارتی کرکٹ بورڈ اگست میں بنگلادیش کیخلاف سیرز پہلے ہی ملتوی کرچکا ہے۔
ایشیا کپ کیلئے تین وینیوز کو متبادل پلان کے طور پر رکھا گیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کو بھارتی حکومت کی ہدایت کا انتظار ہے، بھارت ایشیا کپ کا میزبان ہے،
مجوزہ شیڈول کے مطابق یو اے ای میزبان ہوسکتا ہے، ایشیا کپ کا آغاز 5 ستمبر سے ہوگا، پاک بھارت میچ 7 ستمبر کو رکھ لیا گیا ہے۔



