کلب نیوز

سعادت علی بھائی جان کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا آغاز

سابق صدر زون سات سید لیاقت علی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

سعادت علی بھائی جان کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا آغاز ،”

سابق صدر زون سات سید لیاقت علی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔

التاج کرکٹ کلب نے بہاولپور کرکٹ کلب کو افتتاحی میچ میں ایک وکٹ سے ہرا دیا

فخر ، اکرام خان ،طحہ عرفان اور محمد اعجاز کی عمدہ کارکردگی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون سات کے زیر اہتمام منعقد کردہ سعادت علی بھائی جان انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بختیاری کرکٹ گراؤنڈ میں التاج کرکٹ کلب نے بہاولپور کرکٹ کلب کو ایک وکٹ سے شکست دے دی۔

بہاولپور کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 181رنز بنائے۔ فخر نے 74 اور اکرام خان نے 45 رنز بنائے۔ جواب میں التاج کرکٹ کلب نے 18 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا ۔

طحہ عرفان نے 50 اور محمد اعجاز نے37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی بہاولپور کرکٹ کلب کی طرف سے فخر نے 4 اوور میں 14 رنز دے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مہمان خصوصی سید لیاقت علی جو سعادت علی بھائی جان کے بیٹے اور زون سات کے سابقہ صدر نے ٹورنامنٹ کا آغاز گیند کو ہٹ لگا کر کیا۔ ٹورنامنٹ کی

افتتاحی تقریب میں صدر زون سات مظہر علی اعوان، سکریٹری عبدل رؤف، نائب صدر سیف اللہ، اول خان ریحان علی فاروقی، سید عبدل فہیم، افضل احمد، مسعود علی اور زون سات کے رجسٹرڈ کلب کے صدور نے تقریب میں شرکت کی۔

صدر زون سات مظہر علی اعوان نے اس بات کا یقین دلایا کے ہر سال ایم ایم بیگ کرکٹ ٹورنامنٹ، سید سرور میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ،اے کے مجید کرکٹ ٹورنامنٹ کرائیں جائیں گے

تاکہ ہمارے زون میں جنہوں نے اپنی زندگیاں کرکٹ کی بہتری کے لیے وقف کی ان کے نام کو کراچی اور زون کی سطح پر اجاگر کرتے رہیں.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!