پروفیسراعجاز فاروقی20 /T کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کلب اور داؤد اسپورٹس کی کامیابی۔
ٹی ایم سی کلب اور کوہ نور کلب کو شکست کا سامنا، فرقان شکیل کی نصف سینچری۔ جمیل احمد

پروفیسراعجاز فاروقی20 /T کرکٹ ٹورنامنٹ میں لاروش کلب اور داؤد اسپورٹس کی کامیابی۔
ٹی ایم سی کلب اور کوہ نور کلب کو شکست کا سامنا، فرقان شکیل کی نصف سینچری۔ جمیل احمد
کراچی (سپورٹس لنک) پی سی بی کی ہدایت پر اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام منعقدہ پروفیسر اعجاز فاروقی 20 /T انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں مذید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے.
لاروش کرکٹ کلب نے ٹی ایم سی کرکٹ کلب کو باآسانی 60 رنز سے شکست دیدی جبکہ دوسرے میچ میں داؤد اسپورٹس نے کوہ نور کرکٹ کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دیدی.
ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں لاروش کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کئے فرقان شکیل نے 50 رنز، علی حسن نے 42 رنز اور حمزہ سرور نے 38 رنز اسکور کئے ٹی ایم سی کلب کے سید عمار نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
جواب میں ٹی ایم سی کرکٹ کلب نے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 120 رنز اسکور کئے محمد معیز نے 23، حارث درانی نے 22 اور ثاقب درانی نے 18 رنز اسکور کئے لاروش کرکٹ کلب کی جانب سے تیمور مصطفٰے ، راؤ وقار اور علی حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
اسد علی اور نذیر بٹ نے ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دئیے جبکہ سید افراسیاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔ ٹی ایم سی گراونڈ پر کھیلے گئے۔
دوسرے میچ میں کوہ نور کرکٹ کلب کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوۓ 14۰5 اوورز میں 76 رنز بناکر آوٹ ہوگئی حارث جاوید نے 23 اور بلال جعفری نے 13 رنز بناۓ داؤد اسپورٹس کی جانب سے نور ولی، صائم رئیس نے تین تین جبکہ اسد اختر نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا.
جواب میں داؤد اسپورٹس نے مطلوبہ ہدف 78 رنز 3۰4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا ذاکر ملک نے 13 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 42 رنز جبکہ وہاج ریاض نے 10 گیندوں پر چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کئے.
ایمپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور اسد علی نے سرانجام دئیے جبکہ سید افراسیاب عالم آفیشل اسکورر تھے۔


