ہاکی

احسن احمد جتوئی نے اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کو دور حاضر کی بہترین اکیڈمی قرار دیدیا

 

احسن احمد جتوئی نے اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کو دور حاضر کی بہترین اکیڈمی قرار دیدیا

کراچی: سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر احسن احمد جتوئی نے اولمپئین اصلاح الدین و ڈآکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کو دور حاضر کی بہترین اکیڈمی قرار دیدیا کہتے ہیں اکیڈمی میں کھیل کی تمام سہولیات موجود ہیں ،

گزشتہ رات وہ اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی پہنچے تو انکا شاندار استقبال کیا گیا ، اکیڈمی کے ہیڈ کوچ اولمپئین سمیر حسین نے انکا استقبال کیا ،

جبکہ کوچ سید صغیر حسین نے احسن جتوئی اور قمر براھیم کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا اور خواتین کوچ سعیدہ خانم نے گلدستہ پیش کیا.

احسن جتوئی کے ہمراہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب صدر سید لطافت حسین شاہ، اولمپئین قمر ابراھیم ، سابق انٹرنیشنل جان محمد ، مسرور احمد اور عظمت پاشا بھی موجود تھے ۔

احسن جتوئی نے اکیڈمی میں تربیت حاصل کرنے والے گرلز اینڈ بوائز کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ٹرائلز کا جائزہ بھی لیا اس موقع پر احسن جتوئی نے کہا کہ وہ اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں موجود سہولیات دیکھ کر بہت حیران ہوئے ہیں ،

اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کو بہت اچھے انداز میں چلا رہے ہیں . یہاں ہر چیز ایک دم پرفیکٹ ہے بلا شبہ یہ پاکستان کی بہترین اکیڈمیوں میں سے ایک ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں بھی وہ سہولیات موجود نہیں جو اس اکیڈمی میں ہیں ، بہت جلد سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یہاں قومی اور عالمی سطح کے ایونٹس کا انعقاد کیا جائیگا.

اسکے علاؤہ گرلز اینڈ بوائز ہاکی ٹورنامنٹ بھی منعقد کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ شہید بینظیر بھٹو ہاکی لیگ کے میچز بھی یہاں کرانے کے خواہاں ہیں ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!