ہاکی

بی بی آصفہ بھٹو زرداری انٹر ڈویژن پنک ہاکی چیمپین شپ کا آج سے آغاز

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو چیمپئن شپ اور بے نظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گی

بی بی آصفہ بھٹو زرداری انٹر ڈویژن پنک ہاکی چیمپین شپ کا آج سے آغاز

خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو چیمپئن شپ اور بے نظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گی

نواب شاہ/کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) بی بی آصفہ بھٹو زرداری آل سندھ انٹر ڈویژن ویمنزپنک ہاکی چیمپین شپ آج (ہفتہ) سے بے نظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم نواب شاہ میں شروع ہو رہی ہے جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اورصوبائی سیکریٹری اسپورٹس منورعلی مہیسر کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فس شہید بینظیر آ باد محکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آ ف سندھ کے زیر انتظام منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں،

اس سلسلے میں عبدالرحیم راجپوت ڈسٹرکٹ اسپورٹس آ فیسر شہید بینظیر آ باداور ڈویژنل کوآرڈینیٹر اسپورٹس نے بتایا کہ چیمپئن شپ محکمہ اسپورٹس سندھ کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے جس میں صوبہ سندھ کے 6 ڈویژنز کی فیمیل ہاکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں

ان میں کراچی،حیدرآباد، سکھر،لاڑکانہ، میر پور خاص اور میزبان نواب شاہ ڈویژن شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں خاتون اول اور ممبر قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو مہمان خصوصی ہونگی وہ چیمپئن شپ کے ساتھ ساتھ بے نظیر بھٹو ہاکی اسٹیڈیم کا بھی افتتاح کریں گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، صدر ویمنز ونگ سندھ ہاکی سیدہ شہلا رضا، سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر،ڈائرکٹر اسپورٹس سندھ اسد اسحاق اور دیگر مقتدرہ شخصیات بھی موجود ہونگی۔

انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور آفیشلزکو محکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آ ف سندھ کی جانب سے مکمل کٹس،بہترین رہائش،

ڈیلی اورٹرانسپورٹ الاؤنس کے ساتھ ساتھ ونر اور رنر ٹیموں کے لیے دل کش ٹرافیز،میڈلز،شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی دئیے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!