ہاکی

آل سندھ انٹر ریجن ویمینز ہاکی چیمپئن شپ کیلئے 18 رکنی کراچی ویمینز ہاکی ٹیم کا اعلان

یمنہ فاطمہ خان کپتان اور مقدس رفیق نائب کپتان مقرر، چیمپئن شپ دو اگست سے کراچی میں شروع ہوگی

آل سندھ انٹر ریجن ویمینز ہاکی چیمپئن شپ کیلئے 18 رکنی کراچی ویمینز ہاکی ٹیم کا اعلان

یمنہ فاطمہ خان کپتان اور مقدس رفیق نائب کپتان مقرر،

چیمپئن شپ دو اگست سے کراچی میں شروع ہوگی

کراچی : دو اگست سے شروع ہونیوالے آل سندھ انٹر ریجن ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کراچی کی 18 رکنی ویمینز ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین ابوزر امرائو نے ٹیم کا اعلان کیا

جس کے مطابق امنہ فاطمہ خان( کپتان) جبکہ مقدس رفیق ( نائب کپتان) کی ذمہ داری نبھائینگی، ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں حمیرا نیاز، عمیمہ خان، فاطمہ نور، عائشہ ندیم، لاریب شیخ، رشدہ فاطمہ، شیرین، مسفرہ، عفت، مریم بھٹی، مبشرہ، ماریہ، مسفرہ فرقان، کشور مائی، صوبیہ اور ایمن شامل ہیں.

سابق انٹرنیشنل زرقہ روبی کو ٹیم کا منیجر اور سعیدہ خانم کو کوچ مقرر کیا گیا یے. پانچ رکنی سلیکشن کمیٹی ابوذر امرائو (چئیرمین) شاہین فاطمہ، شاہین سلطانہ، زرقہ روبی، سعید خانم پر مشتمل تھی.

ٹیم کا تربیتی کیمپ سات روز تک اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی میں جاری رہا.

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!