ریسلینگ

میٹ ریسلنگ کے کھیل کو پاکستان میں انفرادی اہمیت حاصل ہے ; انعام بٹ

میٹ ریسلنگ کے کھیل کو پاکستان میں انفرادی اہمیت حاصل ہے ; انعام بٹ 

ملتان ; پاکستان میں دیسی کھیلوں کی زرخیز نرسری موجود ہے میٹ ریسلنگ کا کھیل نوجوانوں کے لیے صحت مندانہ ماحول پیدا کرتا ہے اس کھیل کو پاکستان میں انفرادی اہمیت حاصل ہے .

ان خیالات کا اظہار ورلڈ چیمپین سیکرٹری پاکستان ریسلنگ ایسوسی ایشن نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان اور مقامی ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونےوالے تربیتی کورس کوچنگ اور سیفٹی کا تعارف کے موقع پر کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ملتان عدنان نعیم کوچ ہاکستان ریسلنگ ٹیم غلام فرید محمد ریاض سکیرٹری جنرل پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن حامد خان پہلوان آرگنائزر موجود تھے.

عدنان نعیم نے کہاکہ جب تک کھیل کی بنیادی تکنیک کا نہیں پتا ہوگا کھلاڑی اس سے خاطر خواہ فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے اسی لیے اس طرح کے کورسز کا انعقاد ان کی بہتر تربیت کا باعث بنیں گے حامد پہلوان نے بتایا کہ ملتان میں میٹ ریسلنگ کا ٹیلنٹ موحود ہے.

اسی لیے ان کھلاڑیوں کی بہتر رہنمائی کےلیے آج اس پروگرام کو منعقد کیا گیا ہے کوچ غلام فرید اور سیکرٹری پنجاب ایسوسی ایشن محمد ریاض نے منتظمیں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میٹ ریسلنگ کے فروغ کےلیے یہاں پر سب کو اکٹھا کیا ہے آخر میں شرکاہ میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!