دیگر سپورٹس

اسلامیہ کالج پشاور میں اسپورٹس کوٹے کے ٹرائلز کا نیا شیڈول جاری

اسلامیہ کالج پشاور میں اسپورٹس کوٹے کے ٹرائلز کا نیا شیڈول جاری

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلامیہ کالج پشاور میں اسپورٹس کوٹے کے تحت داخلوں کے لیے ٹرائلز کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ بارش کے باعث صرف کرکٹ کے ٹرائلز ملتوی کیے گئے ہیں، جو اب 30 اگست 2025 کو منعقد ہوں گے، جبکہ دیگر تمام کھیل پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ڈائریکٹر اسپورٹس اسلامیہ کالج علی ہوتی نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کی شخصیت سازی اور جسمانی و ذہنی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اسی لیے شفاف اور میرٹ پر مبنی ٹرائلز کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ بہترین کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع مل سکے۔

لڑکیاں (Girls):

ٹیبل ٹینس: 20 اگست 2025، صبح 9 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (تکبیر ہال)

بیڈمنٹن: 20 اگست 2025، صبح 11 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (تکبیر ہال)

ایتھلیٹکس: 21 اگست 2025، صبح 9 بجے، BISE پشاور

لڑکے (Boys):

اسکواش: 19 اگست 2025، صبح 8 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (ارباب بہرام منزل ہاسٹل)

ایتھلیٹکس: 22 اگست 2025، صبح 8 بجے، BISE پشاور

لان ٹینس: 25 اگست 2025، صبح 9 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (ٹینس کورٹ)

والی بال: 26 اگست 2025، صبح 8 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (والی بال گراؤنڈ)

ہاکی: 26 اگست 2025، شام 5 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (ہاکی گراؤنڈ)

بیڈمنٹن: 27 اگست 2025، صبح 8 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (تکبیر ہال)

ٹیبل ٹینس: 28 اگست 2025، صبح 9 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (تکبیر ہال)

باسکٹ بال: 28 اگست 2025، شام 5 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (باسکٹ بال کورٹ)

فٹ بال: 29 اگست 2025، صبح 8 بجے، اسلامیہ کالج پشاور (فٹ بال گراؤنڈ)

کرکٹ: 30 اگست 2025، صبح 8 بجے، میدانِ جرات کرکٹ اکیڈمی، اسلامیہ کالج پشاور

طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی اسناد، CNIC کی کاپی، کھیلوں کا مکمل کٹ اور متعلقہ ساز و سامان (بیٹ، بال، پیڈز، گلوز، ریکٹ وغیرہ) ساتھ لائیں۔

مزید برآں، شیڈول میں کسی بھی ممکنہ تبدیلی کے لیے کالج کی آفیشل ویب سائٹ www.icp.edu.pk پر ایک روز قبل ضرور چیک کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!