فٹ بال

فیفا ورلڈ کپ 2026، نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار، 48 ٹیموں کی پہلی بارشرکت

فیفا ورلڈ کپ 2026، نئی تاریخ رقم کرنے کوتیار، 48 ٹیموں کی پہلی بارشرکت

واشنگٹن، وائٹ ہاؤس میں 2026 فیفا ورلڈ کپ کے حوالے سے ایک شاندارتقریب کا انعقاد کیا گیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیفا کے صدرنے شرکت کی، تقریب میں فیفا ورلڈ کپ کی اصل ٹرافی بھی پیش کی گئی جوصدر فیفا اپنے ہمراہ لائے تھے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2026 کا فیفا ورلڈ کپ دنیا کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایونٹ ہوگا، جوامریکا، کینیڈا اورمیکسیکوکی میزبانی میں منعقد کیا جائیگا، یہ کپ تاریخی ہوگا کیونکہ پہلی مرتبہ اس میں 48 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

فیفا کے صدرنےاعلان کیا کہ ورلڈ کپ کی قرعہ اندازی 5 دسمبرکوواشنگٹن میں ہوگی اوراسے پوری دنیا میں براہ راست نشرکیا جائیگا، دنیا بھرمیں اس قرعہ اندازی کودیکھنے والوں کی تعداد ایک ارب سے تجاوزکرجائے گی۔

اس موقع پردونوں نے کھیل کے ذریعے دنیا کو قریب لانے کے عزم کا اظہار کیا، امریکی صدرنے مشترکہ میزبانی کو تینوں ممالک کے درمیان دوستی اورتعاون کی علامت قراردیا۔

فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں اورمداحوں کو بے صبری سے اس عالمی میلے کا انتظار ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!