
پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کو شکست دیدی۔
پاکستان نے جیت کیلئے 183 رنز کو ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 143 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی ،اس طرح پاکستان نے 39 رنز سے فتح سمیٹی۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے ،صاحبزادہ فرحان 10 گیندوں پر 21 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے،صائم ایوب 16 گیندوں پر 14 رنز بنا پائے۔فخر زمان نے 20 رنز کی اننگز کھیلی انہوں نے 17 گیندوں کا سامنا کیا۔
حسن نواز 13 گیندوں پر 9 رنز بنا سکے۔محمد نواز نے 11 گیندوں پر 21 رنز کی اننگز کھیلی ،محمد حارث 13 گیندوں پر 15 رنز بنا پائے۔فہیم اشرف نے 5 گیندوں پر برق رفتار 14 رنز بنائے ،کپتان سلمان آغا 36 گیندوں پر 53 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے فرید احمد نے 2وکٹیں حاصل کیں،راشد خان،محمد نبی،عظمت اللہ عمرزئی اورمجیب الرحمان کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 143 رنز پر ڈھیر ہوگئی،کپتان راشد خان 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،رحمان اللہ گرباز38 اور صدیق اللہ نے 23 رنز بنائے،درویش رسولی 21،ابراہیم زدران9 اورمحمد نبی نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔
پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4وکٹیں حاصل کیں،شاہین شاہ آفریدی ،محمد نواز اورسفیان مقیم کے حصے میں 2،2وکٹیں آئیں۔
قبل ازیں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ کا ٹاس پاکستان نے جیت لیا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کا سکواڈ; صاحبزادہ فرحان،صائم ایوب،فخر زمان،سلمان علی آغا (کپتان)حسن نواز،محمد نواز،محمد حارث (وکٹ کیپر)،فہیم اشرف،شاہین شاہ آفریدی،حارث رؤف،سفیان مقیم
افغانستان کا سکواڈ ;افغانستان کے 17 رکنی سکواڈ میں راشد خان (کپتان)، رحمان اللّٰہ گرباز، ابراہیم زدران، درویش رسولی، صدیق اللّٰہ اتل، عظمت اللّٰہ عمرزئی، کریم جنت، محمد نبی، گلبدین نائب، شرف الدین اشرف، محمد اسحاق، مجیب الرحمان، اللہ غضنفر، نور احمد، فرید ملک، نوین الحق، فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔



