فٹ بال
ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر پاکستان کی نمائندگی کیلئے اہل قرار

ناروے سے تعلق رکھنے والے فٹبالر پاکستان کی نمائندگی کیلئے اہل قرار
فیفا نے 32 سالہ مڈفیلڈر اعتزاز حسین کے ناروے سے پاکستان فٹبال میں تبادلے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ اعتزاز نے دو سال قبل پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا تھا، جس کے بعد اب وہ قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہو گئے ہیں۔
وہ ماضی میں ناروے کے کلب مولڈے کے ساتھ کھیلتے رہے ہیں اور ایرلنگ ہالینڈ کے ساتھی کھلاڑی بھی رہ چکے ہیں۔ مولڈے کلب کے ساتھ انہوں نے چار بار لیگ اور تین بار ناروے ایف اے کپ کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔
اعتزاز حسین انڈر 16 سے انڈر 23 تک مختلف ایج گروپ ٹیموں میں ناروے کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ 2009 سے 2011 تک وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی یوتھ ٹیم کا حصہ بھی رہے۔
ان کے والدین کا تعلق ضلع گجرات کے شہر کھاریاں سے ہے۔



