کرکٹ

قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ ; سمیر منہاس۔عثمان خان ۔عشرت العباد اور عبدالقادر کی سنچریاں

دانیال علی خان کی ہیٹ ٹرک۔

قومی مینز انڈر 19 ون ڈے کپ ۔

سمیر منہاس۔عثمان خان ۔عشرت العباد اور عبدالقادر کی سنچریاں۔

دانیال علی خان کی ہیٹ ٹرک۔

لاہور 28 ستمبر۔ قومی مینز انڈر19 ون ڈے کپ میں اتوار کے روز کھیلے گئے چوتھے راؤنڈ کے میچز۔

سیالکوٹ نے کراچی بلوز کو 64 رنز سے ہرادیا۔فاتح ٹیم کے زین العابدین اور عبدالباسط کی بالترتیب 26 اور45 رنز کے عوض چار چار وکٹیں۔

لاہور بلوز نے ملتان کو36 رنز سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے خضر بٹ کے75 اور سعد صفدر کے69 رنز۔ ملتان کے سمیر منہاس کے108 رنز۔
کوئٹہ نے ایبٹ آباد کو 28 رنز سے ہرادیا۔ فضل رحمن کے57 اور محمد عمر کے 56 رنز۔

ایبٹ آباد کےعبدالوہاب کی نصف سنچری اور عمرزیب کی چار وکٹیں۔ پشاور اور فیصل آباد کا میچ ٹائی ہوگیا۔ فیصل آباد نے220 رنز بنائے تھے۔

پشاور کو ڈی ایل ایس کے تحت205 رنز کا نظرثانی ہدف دیا گیا تھا تاہم کم روشنی کی وجہ سے جب کھیل47 اوورز میں رکا تو اسوقت دونوں ٹیموں کا سکور برابر یعنی 204 رنز تھا

یوں یہ میچ ٹائی قرار دیتے ہوئے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا۔ پشاور کے احمد حسین نے 73 رنز بنائے جبکہ فیصل آباد کے دانیال احمد خان نے ہیٹ ٹرک کی۔

بہاولپور نے کراچی وائٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ولید اقبال 69 ۔ سمیر اختر 63 ناٹ آؤٹ۔ فاٹا نے اسلام آباد کو 223 رنز سے ہرادیا۔عثمان خان کے6 چھکوں اور11 چوکوں کی مدد سے 151 رنز۔

ڈیرہ مراد جمالی نے حیدرآباد کو 2 وکٹوں سے ہرادیا۔ فاتح ٹیم کے عشرت العباد کے113 رنز ناٹ آؤٹ۔فرحان اللہ کی32 رنز کے عوض 4 وکٹیں۔

راولپنڈی نے آزاد جموں کشمیر کو135 رنز سے ہرادیا۔عبدالقادر کے 8 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے121 رنز۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!