کرکٹ
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
گوہاٹی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی جانب سے دیا جانے والا 70 رنز کا ہدف انگلش ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 15ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
ایمی نے چالیس رنز کی اننگز کھیلی، بیومونٹ نے اکیس رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی کوئی بھی بولر انگلش ٹیم کی وکٹ حاصل نہ کرسکی۔
جنوبی افریقی ٹیم پہلے کھیل کر صرف 69 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، لنسی اسمتھ کو تین وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔



