کرکٹ

اسلام آباد نے دوسری یس ویمن ٹی ٹین لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

اسلام آباد نے دوسری یس ویمن ٹی ٹین لیگ کاٹائٹل اپنے نام کرلیا،

راولپنڈی(سپورٹس لنک رپورٹ) فائنل میں دفاعی چیمپئن راولپنڈی کو 16رنز سے شکست دی۔ ماہم انیس بہترین بلے باز، تانیہ سعید بہترین بالر اور حمنا بلال بہترین آل رائونڈر قرار پائیں۔

یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس (YES) ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) راولپنڈی کے زیراہتمام راول روڈ کرکٹ گرائونڈ راولپنڈی میں ہونیوالی دوسری یس ویمن ٹی ٹین لیگ میں 6ٹیموں راولپنڈی، اسلام آباد، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے حصہ لیا۔

فائنل میں دفاعی چیمپئن راولپنڈی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آباد نے مقررہ 10اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 84رنز بنائے، ماہم انیس 37گیندوں پر 57رنز بنا کر نمایاں رہیں جبکہ عائشہ عاشق نے 10رنز بنائے۔

راولپنڈی کی جانب سے ماہم نزاکت، حمنا بلال اور کرن ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں راولپنڈی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 5وکٹوں پر 68رنز بنا سکی اور اسلام آباد نے فائنل میچ 16 رنز سے جیت لیا۔

راولپنڈی کی جانب سے حمنا بلال نے 53رنز بنائے۔ اسلام آباد کی جانب سے تانیہ سعید نے 2جبکہ لائبہ منصور اور لائبہ ناصر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

مہمان خصوصی راولپنڈی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین وممبر پی سی بی گورننگ بورڈ اشرف قریشی نے اے ایف ایل پاکستان کے سیکرٹری جنرل چوہدری ذوالفقار، یس(YES)کے صدر زاہداعوان،سابق ٹیسٹ کرکٹر نویدقریشی، عرفان بھٹی ، عرفان خان اور مشحف حسین کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے۔

ماہم انیس تین میچوں میں 151رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہیں، تانیہ سعید 3وکٹیں لے بہترین بالر اور حمنا بلال 131رنز کیساتھ 2وکٹیں حاصل کرکے بہترین آل رائونڈر قرار پائیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!