دیگر سپورٹس

گلوبل تائیکوانڈو کےانٹرنیشنل کھلاڑی مسعود آفریدی کو "فخرِ خیبرپختونخوا” ایوارڈ سے نوازا گیا

گلوبل تائیکوانڈو کےانٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ کھلاڑی مسعود آفریدی کو "فخرِ خیبرپختونخوا” ایوارڈ سے نوازا گیا

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) گلوبل تائیکوانڈو کے انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ اور صوبہ خیبرپختونخوا کے معروف کھلاڑی مسعود آفریدی کو ان کی شاندار خدمات اور شاندار کارکردگی کے اعتراف میں "فخرِ خیبرپختونخوا ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

یہ اعزاز گزشتہ روز گورنر ہاؤس پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں دیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی تھے۔ تقریب میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبہ ہائے زندگی کی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مسعود آفریدی سمیت مختلف کھلاڑیوں، سماجی شخصیات، تعلیمی ماہرین، اور فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد کو بھی خصوصی ایوارڈز سے نوازا گیا، جنہوں نے اپنی اپنی فیلڈ میں صوبے اور ملک کا نام روشن کیا۔

مسعود آفریدی، جو پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں، کو تائیکوانڈو کے فروغ، نوجوانوں کی تربیت اور صوبے میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ان کی انتھک خدمات کے اعتراف میں یہ اعزاز دیا گیا۔

انہوں نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز دراصل تمام گلوبل تائیکوانڈو کمیونٹی، کوچز، کھلاڑیوں اور سپورٹس آرگنائزرز کے لیے حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ بھی صوبے میں گلوبل تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

تقریب کے اختتام پر گورنر خیبرپختونخوا نے تمام ایوارڈ یافتہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے باصلاحیت افراد ہی دراصل صوبے اور ملک کا اصل سرمایہ ہیں جو اپنی محنت اور لگن سے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!