نیشنل گیمز:والی بال ٹیموں کے تشکیل کے لئے ٹرائلز کا سلسلہ جاری

نیشنل گیمز:والی بال ٹیموں کے تشکیل کے لئے ٹرائلز کا سلسلہ جاری
کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ والی بال ایسوسی ایشن نے35 ویں نیشنل گیمزکے لیے سندھ کی مینز اور ویمنز ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں فائنل ٹرائلز کا اعلان کر دیاہے جبکہ ڈویژن کی سطح پر ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے،
اس سلسلے میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعود نے بتایا کہ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت کی ہدایت کی روشنی میں سندھ میں بوائز اور گرلز ٹیموں کے لئے ٹرائلز کاآغاز ہو چکا ہے،
سکھراور حیدرآباد میں آج(بروز جمعرات) گرلز اور کل بروز جمعہ بوائز کے ٹرائلز ہونگے۔کراچی میں کل بروز جمعہ بوائز کے جبکہ لاڑکانہ میں بوائز اور گرلز دونوں کے ٹرائلز لئے جائیں گے۔
کراچی میں گرلز کے ٹرائلز ہفتہ11اکتوبر کو شیڈول کئے گے ہیں۔میر پور خاص میں 12اکتوبر بروز اتوار کو بوائز اورگرلز دونوں کے ٹرائلز منعقد کئے جائیں گے۔
ڈویژنل ٹرائلز کے مکمل ہونے کے بعد سندھ اسپورٹس یوتھ کلب بلاک15گلستان جوہر میں بوائز کے ٹرائلز17اکتوبر کو اور گرلز کے ٹرائلز18اکتوبر کو ہونگے۔



