کرکٹ

نمیبیا کی تاریخ ساز جیت، پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

نمیبیا کی تاریخ ساز جیت، پہلی بار جنوبی افریقہ کو شکست دے دی

نمیبیا نے کرکٹ کی تاریخ میں یادگار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں شکست دے دی، ربن ٹرمپلمین کو پلیئر آف دی میچ قراردیا گیا۔

جنوبی افریقہ کے دورۂ نمیبیا کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان ٹیم نے 135 رنز کا ہدف آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، یہ نمیبیا کی تاریخ کی سب سے بڑی فتح قرار دی جا رہی ہے،

جنوبی افریقہ نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 134 رنز بنائے۔ ٹیم کی جانب سے جیسن اسمتھ نے 31، روبن ہرمن نے 23 اور پریٹوریئس نے 22 رنز بنائے۔

نمیبیا کے فاسٹ بولرربن ٹرمپلمین نے شانداربولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 28 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میکس ہینگو نے 2 اور جے جے سمیت اور شیکونگو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نمیبیا کی اننگز کا آغازمحتاط انداز میں ہوا، مگر وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، کپتان گیرہارڈ ایراسمس نے 21 رنز کی اہم اننگز کھیلی،

جبکہ وکٹ کیپر زین گرین نے دباؤ کے عالم میں 30 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو منزل کے قریب پہنچایا۔ میچ کے آخری لمحات میں ربن ٹرمپلمین نے 8 گیندوں پر 11 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا،

جنوبی افریقہ کی جانب سے نندرے برگر نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اینڈیلے سمیلانے نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!