کرکٹ

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ ; سرمد بھٹی کی سنچری

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ۔ سرمد بھٹی کی سنچری

اسلام آباد 12 اکتوبر۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے پہلے روز کی خاص بات اسلام آباد کے سرمد بھٹی کی سنچری تھی۔

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ میں ملتان کی ٹیم کراچی بلوز کے خلاف پہلی اننگز میں260 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔عرفات منہاس 77 اور وقارحسین 50 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

کراچی بلوز نے کھیل ختم ہونے پر ایک وکٹ پر 49 رنز بنائے تھے۔
شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم میں اسلام آباد نے بہاولپور کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں 344 رنز بنائے تھے۔

سرمد بھٹی نے19 چوکوں کی مدد سے144 رنز سکور کیے۔حماد خان 80 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ان دونوں نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 205رنز کا اضافہ کیا۔ حمزہ وحید نے 60 رنز بنائے۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ایبٹ آباد نے لاہور وائٹس کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7وکٹوں پر 273 رنز بنائے تھے۔شاہ زیب 74 یاسر خان 56 اور فخرزمان 53 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

محمد رمیز نے 116 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

عمران خان سٹیڈیم پشاور میں فیصل آباد نے سیالکوٹ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں پر 203 رنز بنائے تھے۔عتیق الرحمن 81 اور فہم الحق 51رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 271 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسرار اللہ 91 اور افتخار احمد 78 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

فاٹا نے کھیل ختم ہونے پر بغیر کسی نقصان کے 60 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!