آل پاکستان نیشنل جونیئرسکواش چیمپئن شپ سحر ش علی نے جیت لی


آل پاکستان نیشنل جونیئرسکواش چیمپئن شپ سحر ش علی نے جیت لی
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) آل پاکستان نیشنل جونیئر گرلز انڈر 15 سکواش مقابلے اختتام پذیر ہو گئے،سحرش علی نے ماہنور علی کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،
مہمان خصوصی پبلک ہیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹری اور کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے صدر داود خان نے کھلاڑیون میں انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ سابق عالمی اسکواش چیمپئن قمر زمان، لیجنڈ مسٹر مقصود احمد (سابق عالمی نمبر 2)، کے پی اسکواش ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری وزیر محمد، اولمپک ہاکی کے کھلاڑی روف خان ، سینئر کوچ منورزمان سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔
قمرزمان سکواش کمپلیکس میں منعقدہ فائنل میں خیبرپختونخوا کی سحرش علی نے کے پی کی ماہنور علی کو دو صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی ،
اس سے قبل سیمی فائنل می سحرش علی (کے پی) نے سندھ کی نمرہ بتول کو 3-0 سے شکست دی جبکہ دوسری سیمی فائنل میں خیبرپختونخوا ماہنور علی نے ملیحہ شاہ کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل تک رسائی حاصل کی ، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔
آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔



