تین ملکی ٹی 20سیریز : افغانستان آؤٹ، پاکستان، سری لنکا کے ساتھ زمبابوے شامل

تین ملکی ٹی 20سیریز : زمبابوے کرکٹ نے پی سی بی کی شمولیت کی دعوت قبول کرلی
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریزسے افغانستان کک آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے کو شامل کرلیاہے
یاد رہے کہ زمبابوے اور سری لنکا کےاہم کردار کی بدولت پاکستان میں طویل عرصے بعد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ممکن ہو ئی , خیال رہے کہ پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان نومبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔
افغانستان کو کک آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے متبادل کےطور پر زمبابوے کو شامل کیاہے۔ زمبابوے کرکٹ بورڈ نے افغانستان کی جگہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دعوت قبول کر لی ہے۔
پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز نومبر میں کھیلی جائے گی شیڈول کے تحت ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر 2025 2 میچز راولپنڈی + 5 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز کا افتتاحی میچ پاکستان اور زمبابوے 17 نومبر راولپنڈی اور دوسرا میچ سری لنکا اور زمبابوے 19 نومبر راولپنڈی میں کھیلا جائے گا باقی 5 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے



