کبڈی

پاکستان کبڈی ٹیم نے ایشین یوتھ گیمز میں اپنے دونوں میچ جیت لیے

پاکستان کبڈی ٹیم نے ایشین یوتھ گیمز میں اپنے دونوں میچ جیت لیے

پاکستان کبڈی ٹیم نے بحرین میں شروع ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں شاندار آغاز کرتے ہوئے پہلے روز راؤنڈ کے دونوں میچز جیت لیے۔

بحرین میں ایشین یوتھ گیمز کے باضابطہ آغاز سے قبل کبڈی کے مقابلے شروع ہوچکے اور پاکستان نے کبڈی ایونٹ میں مسلسل دو فتوحات کے ساتھ کامیاب آغاز کیا ہے۔

پہلے روز پہلے میچ میں پاکستان نے بحرین کو 21 کے مقابلے میں 87 پوائنٹس سے شکست دی۔ بحرین کے خلاف پہلے ہاف میں پاکستان کو 07-50 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 37 اور بحرین نے 14 پوائنٹس بٹورے اور یکطرفہ فتح اپنے نام کی۔

دوسرے میچ میں پاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تاہم پاکستان ٹیم اس میں بھی سرخرو رہی۔ پاکستان کبڈی ٹیم نے تھائی لینڈ کے میچ 57 کے مقابلے میں 62 پوائنٹس سے جیتا۔

اس میچ میں کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان نے 26 کے مقابلے میں 39 پوائنٹس حاصل کیے جب کہ دوسرے ہاف میں پاکستان نے مزید 23 پوائنٹس حاصل کیے۔

ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان کبڈی ٹیم پیر کو ایران اور انڈیا کی ٹیموں سے مقابلہ کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!