کبڈی

دو روزہ آل سندھ ملاکھڑا ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

ایونٹ میں سندھ کے 30 اضلاع سے 100 سے زائد ملھ پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔

دو روزہ آل سندھ ملاکھڑا ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا

کراچی(سپورٹس لنک) دیہی سندھ کا قدیمی روایتی کھیل ملاکھڑا سندھ حکومت کی توجہ حاصل کرنے لگا ہے. محکمہ کھیل سندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں دو روزہ آل سندھ ملاکھڑا ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔

ایونٹ میں سندھ کے 30 اضلاع سے 100 سے زائد ملھ پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔

افتتاحی تقریب میں پیپلز پارٹی کے رہنما تاج محمد وسان، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز اسماعیل شاہ، سنی پرویز، محمد عثمان، شکیل احمد اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں سندھ کے مشہور ملھ پہلوان، جن میں قربان ہوتھیپوٹو، مبارک ملاح، جان محمد لنڈ اور منٹھار بگٹی شامل ہیں، طاقت اور تکنیک کے جوہر دکھاتے ہوئے مخالفین کو چت کرتے نظر آئے۔

بدین سے پہلوان منظور بھٹی اور معشوق گوپانگ جبکہ کراچی سے بجلی خاصخیلی بھی اس مقابلے میں شریک ہیں۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ایسٹ سید اسماعیل شاہ کے نے کہا کہ آل سندھ ملاکھڑا مقابلہ 2025 میں صوبے کے ہر ضلع سے تین، تین پہلوان حصہ لے رہے ہیں،

سندھ حکومت دیہی روایتی کھیلوں کی مکمل سرپرستی کر رہی ہے، اور اس ایونٹ کا مقصد نوجوان نسل کو اپنی ثقافت اور روایات سے جوڑنا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!