کرکٹ

قائداعظم ٹرافی ; اذان اویس ، رمیز عزیز، سیف اللہ بنگش اور حسن رضا کی سنچریاں

قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ۔ اذان اویس ، رمیز عزیز، سیف اللہ بنگش اور حسن رضا کی سنچریاں

اطہر محمود کی 5 وکٹیں

اسلام آباد 25 اکتوبر۔ قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے دوسرے دن اذان اویس ، رمیز عزیز ، سیف اللہ بنگش اور حسن رضا نے سنچریاں سکور کیں۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں بہاولپور کی ٹیم ملتان کے خلاف پہلی اننگز میں 501 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سیف اللہ بنگش نے 18 چوکوں کی مدد سے 119 رنز کی اننگز کھیلی۔

عمران رندھاوا 75 سعدخان 74 محمد عمار71 اور محمد شہریار 69 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔کاشف علی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ملتان نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ پر 111رنز بنائے تھے۔وقارحسین نے 49 رنز سکور کیے۔

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں کراچی بلوز لاہور وائٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 424 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ رمیز عزیز نے10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 102 رنز کی اننگز کھیلی۔عمیر بن یوسف 73 دانش عزیز 51 اور عثمان رحیم 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

عبید شاہ اور حسیب الرحمن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور وائٹس نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر215 رنز بنائے تھے۔عمرصدیق 86 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ علی زریاب آصف 76 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

عمران خان سٹیڈیم پشاورمیں پشاور نے ایبٹ آباد کے خلاف پہلی اننگز448 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی ۔ اسرار اللہ 117 اور معاذ صداقت 114 رنز بناکر نمایاں رہے۔ عاقب خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ایبٹ آباد نے پہلی اننگز میں 6وکٹوں پر 159 رنز بنائے تھے۔زین اسحق نے 60 رنز بنائے۔نیاز خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آْباد میں فیصل آباد کی ٹیم فاٹا کے خلاف پہلی اننگز میں 462 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔حسن رضا نے 25 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 174 رنز سکور کیے۔ فہم الحق نے 78 رنز سکور کیے۔

ان دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 245 رنز کا اضافہ کیا۔عاصم علی ناصر نے 67 رنز بنائے۔ارشد اللہ اور عاکف جاوید نے چار چار وکٹیں حاصل کیں۔
فاٹا نے دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 10 رنز بنائے تھے۔

شعیب اختر کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں سیالکوٹ کی ٹیم اسلام آْباد کے خلاف 407 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔اذان اویس نے 17 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 134 رنز بنائے۔ حماد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسلام آباد کی ٹیم جواب میں پہلی اننگز میں 186 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سرمد بھٹی نے 82 رنز سکور کیے۔
اطہر محمود نے43 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 50 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!