ٹٰینس

شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: ملک-عارف اور اعصام-مزمل نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

شہریار ملک میموریل اوپن ٹینس: ملک-عارف اور اعصام-مزمل نے ڈبلز ٹائٹلز اپنے نام کر لیے

لاہور (25 اکتوبر 2025): اسپورٹس بورڈ پنجاب ٹینس اکیڈمی نشتر پارک لاہور میں جاری 9ویں شہریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ 2025 میں سینئرز اور مینز ڈبلز کے فائنلز مکمل ہو گئے،

جہاں رشید ملک/عارف فیروز نے سینئرز 55 پلس ڈبلز ٹائٹل جبکہ اعصام الحق-مزمل مرتضیٰ نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

سینئرز 55 پلس ڈبلز کے فائنل میں رشید ملک (تمغہ امتیاز) اور عارف فیروز نے مضبوط جوڑی خرم امتیاز اور فرقان الدین کے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 7-5، 6-2 سے کامیابی حاصل کی۔

مینز ڈبلز فائنل میں پاکستان کے نامور انٹرنیشنل اسٹار اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ نے ابوبکر طلحہ/احمد نائل قریشی کو 6-2، 6-3 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

مینز سنگلز سیمی فائنلز میں ایم شعیب نے سخت جدوجہد کے بعد تجربہ کار عقیل خان کو 3-6، 6-3، 7-5 سے ہرایا جبکہ مزمل مرتضیٰ کو مدثر مرتضیٰ کے خلاف واک اوور ملا۔ فائنل اتوار (26 اکتوبر) کو ایم شعیب اور مزمل کے درمیان ہوگا۔ لیڈیز سنگلز فائنل میں عشنا سہیل نے مہق کھوکر کو 6-4، 6-0 سے مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

سینئرز 45 پلس ڈبلز سیمی فائنل میں طلحہ وحید/عاشر خان نے عارف فیروز/خرم امتیاز کو 7-5، 6-1 سے شکست دی۔ سینئرز 70 پلس ڈبلز فائنل میں اسد نیاز/خاں خرم نے وقار نسار/کرسٹوفر کو 6-1، 7-5 سے ہرا دیا۔

سینئرز 65 پلس ڈبلز سیمی فائنل میں بریگیڈیئر غزنفر/میجر سعید نے ملک امتیاز/ڈاکٹر ظفر کو 6-1، 6-2 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 12 سیمی فائنلز میں خدیجہ خلیل نے زینہ عبداللہ کو 4-0، 4-0 سے ہرایا جبکہ ایمن ریحان نے ایمان شہباز کو 4-0، 5-3 سے شکست دی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!