ہاکی

ہاکی بورڈ کا مطالبہ تحریک میں تبدیل ؛ اولپمین کاشف جواد نے بھی حمایت کردی

بورڈ بننے سے فنانشل معاملات حل ہو جائیں گے کسی کی طرف فنڈز لینے کیلئے دیکھنا نہیں پڑے گا :کاشف جواد

ہاکی بورڈ کا مطالبہ تحریک میں تبدیل. اولپمین کاشف جواد نے بھی حمایت کردی

بورڈ بننے سے فنانشل معاملات حل ہو جائیں گے ،

کسی کی طرف فنڈز لینے کیلئے دیکھنا نہیں پڑے گا :کاشف جواد

ملتان (اظہار عباسی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ہاکی بورڈ بنانے کے مطالبے نےتحریک کی شکل اختیار کر لی ایک اور سابق اولپمین کاشف جواد نے بھی ہاکی بورڈ بنانے کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا

اپنے بیان میں سابق اولپمین کاشف جواد نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کی کوئٹہ میں پریس کانفرنس میں ہاکی بورڈ بنانے کے بیان پر کہا کہ ہاکی بورڈ بنانے سے فنانس کے معاملات حل ہو جائیں گے ہمیں کسی کی طرف دیکھنا نہیں پڑے گا

ہاکی بورڈ بننے سے تمام ہاکی سٹیڈیم بورڈ کی تحویل میں آ جائیں گے جس سالانہ کروڑوں کی آمدن حاصل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ ہاکی بورڈ بننے سے اشتہاری کمپنیاں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گی

جس سے فنانشل معاملات حل ہونگے اور کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو بھی فنڈز کے معاملات میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑے گا اولپمین کاشف جواد نے 2000 اور 2004 کے اولمپک میں پاکستانی سکواڈ کا حصہ تھے

انہوں نے 180 انٹرنیشنل میچز کھیلے اور 86 گول کئے یاد رہے کہ اس سے قبل ہاکی بورڈ بنانے کی تجویز کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری اولپمین رانا مجاہد. ہاکی لیجنڈ اور پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان.

کوچ اور ہاکی فیڈریشن کے سابق جنرل سیکرٹری اولپمین شہباز سینئر. پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولپمین طاہر زمان. پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولپمین محمد عثمان بھی حمایت کر چکے ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!