پشاور ; ہدف کالج نے انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا.

ہدف کالج نے انٹر کالجیٹ گرلز بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) ہدف کالج نے جناح کالج برائے خواتین پشاور یونیورسٹی کو ہراکر پشاور بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن ایونٹ جیت لیا۔
ہدف کالج کی جانب سے لینا، عمیمہ، سپوگمئی، ایمان اور زونیرہ نے بیڈمنٹن ایونٹ میں حصہ لیا۔ کاج پرنسپل فرح اسد نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ڈائریکٹریس گرلز سپورٹس مریم بشیر، کوچ زعفران اور ملک فراز بھی اس موقع پرموجود تھے۔
فرح اسد نے طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کو خوش ائند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھیل کسی بھی صحت مند معاشرے اور افراد کے لئے زندگی کا ضروری جزو ہیں،
طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسی طرح کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے جس سے ان میں اعتماد بڑھے گا، برداشت پیدا ہوگی اور وہ ایک اچھے معاشرے کی تشکیل میں بہترین کردار ادا کرسکیں گی۔
انہوں نے کالج کی طالبات کو ایونٹ جیتنے پر مبارکباد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ طالبات کو کھیلوں کے مواقع کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔



