ہاکی

ہاکی بورڈ بننے سے مالیاتی مسائل حل ہو جائیں گے : قدیر بشیر

ہاکی بورڈ بننے سے مالیاتی مسائل حل ہو جائیں گے :قدیر بشیر

گراؤنڈز ہاکی بورڈ کی تحویل میں آ جائیں گے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات میسر ہونگی

طارق بگٹی کا ہاکی بورڈ بنانے کی تجویز زبردست ہے بھرپور حمایت کرتا ہوں :سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر

ملتان (اظہار عباسی) سابق انٹرنیشنل ہاکی پلیئر اور محکمہ پولیس سے وابستہ ڈی ایس پی قدیر بشیر نے کہا ہے کہ ہاکی بورڈ کا قیام وقت کی ضرورت ہے ہاکی بورڈ بننے سے یہ انڈسٹری کی شکل اختیار کر جائے گا

جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے معاملات آزادانہ طریقے سے کرتی ہے اس طرح ہاکی بورڈ بننے سے فیصلے آزادانہ ہونگے اور ہاکی کے معاملات میں بہتر سے بہتر انداز میں حل کر سکیں گے

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فاؤنڈیشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی کا ہاکی بورڈ بنانے کا وژن زبردست ہے اور میں اسکی بھرپور حمایت کرتا ہوں اس سے تمام ہاکی گراؤنڈ جو حکومت کے پاس ہیں بورڈ کی تحویل میں آ جائیں گے

جس سے ہاکی کے فنانشل معاملات حل ہو جائیں گے ہاکی بورڈ بننے سے فیصلے آزادانہ ہوتے ہیں مارکیٹنگ کے معاملات خود حل کرنے سے بہتری آئے گی اس سے کھلاڑیوں کو بھی سہولیات ملیں گے کوچز کو بھی ہائر کرنے میں آسانی پیدا ہوگی

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح پاکستان کرکٹ بورڈ انڈسٹری کی شکل اختیار کر چکا ہے اس طرح ہاکی بورڈ بھی انڈسٹری کی شکل اختیار کر لے گا جس سے ملک کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا معاشی مسائل حل ہونے سےکھلاڑی بہتر پرفارمنس کر سکیں گے

اور ہمیں ٹائٹل جیت کر دلائیں گے اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کے سیکرٹری جنرل اولپمین رانامجاہد مجاہد. ہاکی لیجنڈ اولپمین شہباز سینئر. پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولپمین طاہر زمان. پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر اولپمین محمد عثمان اور سابق اولپمین کاشف جواد بھی ہاکی بورڈ بنانے کی تجویز کی حمایت کا اعلان کر چکے ہیں

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!