ہاکی

ہاکی اولمپئن لیجنڈز الیون اور میڈیا الیون کے درمیان ہاکی میچ ;لیجنڈز الیون نے جیت لیا

ہاکی اولمپئن لیجنڈز الیون اور میڈیا الیون کے درمیان ہاکی میچ ;لیجنڈز الیون نے جیت لیا

اسلام آباد (اصغر علی مبارک) نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ہاکی اولمپئن لیجنڈز الیون اور میڈیا الیون کے درمیان ہاکی میچ لیجنڈز الیون نے جیت لیا۔

نصیر بندہ ہاکی گراونڈ اسلام آباد میں منعقدہ میچ میں ہاکی اولمپئن لیجنڈز الیون کی قیادت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد جبکہ میڈیا الیون کی قیادت پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کی۔

میچ میں نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، رکن گورننگ باڈی شکیل اعوان سنیر صحافی شہریار احمد سابق ممبر گورننگ باڈی اصغر علی مبارک, سابق ممبر گورننگ باڈی ذوالفقار بیگ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق خازن محمد اخلاق عثمانی ہاکی لیجنڈ شہباز سینٸر، ہیڈ کوچ اولمپین طاہر زمان،

اولمپین انجم سعید، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رضوان الحق رضی، سابق ایم ڈی پی ٹی وی اختر وقار عظیم سمیت بڑی تعداد میں مختلف شعبہ ہاے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

نماٸشی میچ میں ہاکی اولمپئن لیجنڈز الیون نے میڈیا الیون کو چھ کے مقابلے میں آٹھ گولز سے شکست دیدی۔ لیجنڈز الیون کی طرف رانا مجاہدنے تین، شہباز سینٸر، طاہر زمان ، انجم سعید نے ایک ایک گول کیا۔

جبکہ جرنلسٹس الیون کی طرف سے عنصر بھٹی، ناصر اسلم راجہ، افضل جاوید ایک ایک گول کرنے میں کامیاب رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!