کرکٹ
مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
مینز انڈر 19 ایشیاء کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ انڈر 19 ایشیاء کپ افغانستان کرکٹ بورڈ کی میزبانی میں دبئی میں کھیلا جائے گا۔
انڈر 19 ایشیاء کپ 12 سے 21 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کل پہلا میچ ملائیشیا کے ساتھ میچ کھیلے گی۔کل دوسرے میچ میں انڈیا اور یو اے ای انڈر 19 ٹیمیں مدِمقابل ہوں گی۔
پاکستان اور انڈیا انڈر 19 ٹیمیں 14 دسمبر کو مدِمقابل ہوں گی۔ پاکستان ٹیم تیسرا گروپ میچ یو اے ای کے خلاف 16 دسمبر کو کھیلے گی۔
انڈر 19 ایشیاء کپ کے سیمی فائنل 19 دسمبر جبکہ فائنل 21 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔



