دیگر سپورٹس

کے پی تھرو بال ٹیم کی مشیرِ کھیل سے ملاقات، نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیتنے پر خراجِ تحسین

کے پی تھرو بال ٹیم کی مشیرِ کھیل سے ملاقات، نیشنل گیمز میں سلور میڈل جیتنے پر خراجِ تحسین

پشاور اسپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا تھرو بال ٹیم نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان تاج محمد خان ترند سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مشیرِ کھیل نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سلور میڈل جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کی محنت کو سراہا۔

تاج محمد خان ترند نے کہا کہ خیبر پختونخوا تھرو بال ٹیم نے قومی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا ہے اور حکومت ہر سطح پر تھرو بال کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت تھرو بال کو دیگر کھیلوں کی طرح اہمیت دے گی۔

اس موقع پر کے پی تھرو بال ایسوسی ایشن کے صدر میاں خلیق الرحمٰن، سیکرٹری ارشد حسین بھی موجود تھے۔ مشیرِ کھیل نے ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ منظم حکمتِ عملی کے ذریعے تھرو بال کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔

مشیرِ کھیل تاج محمد خان نے اعلان کیا کہ بہت جلد پشاور میں تھرو بال کا قومی سطح کا ایونٹ منعقد کیا جائے گا، جس سے صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع میسر آئیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!