کرکٹ

مبینہ فراڈ کی خبروں پر پاکستانی کرکٹرز کی وضاحت، سرمایہ کاری تسلیم ، دھوکے سے انکار

مبینہ فراڈ کی خبروں پر پاکستانی کرکٹرز کی وضاحت، سرمایہ کاری تسلیم، دھوکے سے انکار

پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرزنے کہا ہے کہ انہوں نے ایک نجی کمپنی میں باقاعدہ اور قانونی طور پر سرمایہ کاری کی تھی اور اب تک انہیں کسی قسم کے فراڈ یا دھوکے کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

پاکستان کے سابق اور موجودہ کرکٹرزسے منسوب مبینہ فراڈ کی خبروں پر کھلاڑیوں کی جانب سے اہم وضاحتی بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے الزامات کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ جس کمپنی میں سرمایہ کاری کی گئی،

وہ مسلسل ان کے ساتھ رابطے میں ہے اور کمپنی انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مارچ 2026 تک تمام واجبات ادا کر دیے جائیں گے، اب تک صرف دو چیک واپس آئے ہیں، جسے وہ کسی بڑے فراڈ کا ثبوت قرار نہیں دیتے۔

کھلاڑیوں کے مطابق اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی ان سے رابطہ کیا تھا اور صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔  کرکٹرز نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ فی الحال کوئی سنگین مسئلہ سامنے نہیں آیا اور کمپنی کی جانب سے ادائیگیوں کی یقین دہانی موجود ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی کا مالک دبئی میں مقیم ہے اور وہ مسلسل سرمایہ کار کھلاڑیوں سے رابطے میں ہے،

اگر مستقبل میں کوئی منفی پیش رفت سامنے آئی تو وہ متعلقہ فورمز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو فوری طور پر آگاہ کریں گے، اس وقت معاملہ زیرِ نگرانی ہے اور کسی قانونی کارروائی کی نوبت نہیں آئی۔

دوسری جانب اس سے قبل سامنے آنے والی اطلاعات میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ فراڈ سے متعلق کرکٹرز نے کسی پلیٹ فارم پر باضابطہ شکایت درج نہیں کرائی ا

ور نہ ہی اس معاملے کو حل کروانے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رجوع کیا گیا، بعض کھلاڑیوں نے ایک سابق کپتان کی مثال کو سامنے رکھتے ہوئے ایک کاروباری شخصیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی۔

اطلاعات کے مطابق موجودہ کرکٹرز میں بھی سابق اور موجودہ کپتانوں کے نام شامل بتائے گئے ہیں، جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے براہِ راست اس کاروباری شخصیت کے ساتھ سرمایہ کاری کی۔

غیر معمولی منافع کے حصول کی امید میں کروڑوں روپے فراہم کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جس کے بعد سوشل میڈیا اور بعض حلقوں میں مبینہ فراڈ کی خبریں گردش کرنے لگیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!