دیگر سپورٹس

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آل کراچی یوتھ جو جٹسو اور ایم ایم اے چیمپئن شپ کا انعقاد

یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آل کراچی یوتھ جو جٹسو اور ایم ایم اے چیمپئن شپ کا انعقاد

کراچی ; یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آل کراچی یوتھ جو جٹسو اور مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد 5 فروری کو بلاول اسپورٹس کمپلیکس، کورنگی، کراچی میں کیا گیا۔

اس چیمپئن شپ میں انڈر 16 اور انڈر 18 کیٹیگریز کے تحت لڑکوں اور لڑکیوں کے مقابلے منعقد ہوئے، جس کا مقصد شہر بھر کے ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ کو ایک معیاری اور مسابقتی پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔

اس ایونٹ میں کراچی کے تمام اضلاع سے نوجوان کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جو جٹسو اور ایم ایم اے کے مقابلے نہایت منظم، محفوظ اور پیشہ ورانہ ماحول میں منعقد کیے گئے،

جہاں نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی تکنیکی مہارت، نظم و ضبط اور مقابلہ جاتی جذبے کا شاندار مظاہرہ کیا۔ نوجوانوں کی بھرپور شرکت صوبے میں مارشل آرٹس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

اس تقریب کے مہمانِ خصوصی مسٹر منور علی مہسر، سیکریٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومتِ سندھ تھے، جنہوں نے ڈے ایس او شکیل احمد کورنگی،

کراچی جو جٹسو ایسوسی ایشن (KJJA) اور کراچی مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن (KMMA) کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوان کھلاڑیوں کو جسمانی فٹنس، نظم و ضبط اور قومی وقار کے فروغ کے لیے کھیلوں کو اپنانے کی تلقین کی۔

تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں ذوالفقار علی، صدر سندھ مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن؛ اسماعیل شاہ، ڈی ایس او ایسٹ، مسٹر سنی، ڈی ایس او ملیر اور مسٹر محمد عثمان، ڈی ایس او ویسٹ بھی موجود تھے، جنہوں نے چیمپئن شپ کے انتظامات اور کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

معزز مہمانوں نے چیمپئن شپ کے شاندار انتظامات اور اعلیٰ معیار کے مقابلوں کو سراہا اور نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

حکومتِ سندھ اور اسپورٹس حکام نے جوجٹسو اور مکسڈ مارشل آرٹس کے فروغ اور ترقی کے لیے گراس روٹ اور یوتھ لیول پر اپنی مکمل حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!