PSL2026

معاہدے کی خلاف ورزی، داسن شناکا پر پی ایس ایل کھیلنے پر ایک سال کی پابندی عائد

پی سی بی نے داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی لگا دی

سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایک سال کیلئے پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے

پاکستان کرکٹ بورڈ (pcb) نے سری لنکن ٹی 20 ٹیم کے کپتان داسن شناکا پر ایک سال کی پابندی لگا دی،داسن شناکا ایک سال کیلئے پی ایس ایل نہیں کھیل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق داسن شناکا نے پی ایس ایل پلیئرز رجسٹریشن کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کی تھی،داسن شناکا نے 21 مارچ کو یکطرفہ طور پر پی ایس ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

داسن شناکا نے پلیئرز رجسٹریشن کنٹریکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر معافی بھی مانگ لی،پابندی کے باعث داسن شناکا پی ایس ایل 12 نہیں کھیل سکیں گے۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے داسن شناکا نے افسوس کا اظہار کیا اور پاکستانی شائقین سے معذرت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کسی دوسری لیگ میں شرکت کا ارادہ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر ماضی میں بھی کارروائیاں کی گئی ہیں۔ زمبابوے کے فاسٹ بولر بلیسنگ مزاربانی پر 2 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی،

جس کے باعث وہ پی ایس ایل کے اگلے 2 ایڈیشنز میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ اسی طرح گزشتہ سال جنوبی افریقہ کے کاربن بوش پر بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!