
پی ایس ایل 11 کا دوسرا مرحلہ آج سے لاہور میں شروع ہوگا
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں لاہور پہنچ گئی ہیں، پلے آف مرحلے کے تین اسپاٹس کے لیے 6 ٹیموں میں میچز کھیلے جائیں گے۔
فائنل فور میں جگہ بنانے کے لیے ملتان سلطانز کو 3 میں سے ایک جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں سے 2 میچ جیتنا لازمی ہیں۔
حیدرآباد کنگزمین، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کو اپنے بقیہ تمام میچز جیتنے ہوں گے جبکہ کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز کے لیے مشکل صورت حال انہیں ناصرف میچز جیتنے ہیں بلکہ دوسروں کی ہار کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔
پشاور نے پلے آف مرحلے کے لیے پہلے ہی جگہ بنالی ہے جبکہ راولپنڈیز کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ 13وکٹیں سفیان مقیم نے حاصل کررکھی ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر حسن علی ہیں اور ان کی وکٹوں کی تعداد 11 ہے۔
بیٹر میں کوشل مینڈس 401 رنز بنا کر ٹاپ پر ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے حسن نواز 288 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے تو اب تک 29 میچز کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر اب تک ناقابل شکست رہنے والی پشاور زلمی کی ٹیم 8 میچز میں 7 فتوحات اور ایک میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد 15 پوائنٹس کےساتھ پہلے نمبر پر قبضہ جمائے ہوئے ہے
جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہونے پر پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ حاصل ہوا تھا۔
ملتان سلطانز 7 میچز میں 5 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم 7 میچز میں 4 فتوحات اور 2 ناکامیوں کے بعد 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
اس طرح پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے 8 میچز میں 3 فتوحات اور 5 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس جوڑے ہیں۔
اسی طرح حیدرآباد 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں،
دفاعی چیمپین لاہور قلندرز 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور کراچی کنگز کی ٹیم بھی 7 میچز میں 3 فتوحات اور 4 شکستوں کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔



