ہاکی

پی ایچ ایف کا جونیئر ایشیا کپ کے لیے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز اعلان

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی شارٹ لسٹنگ کے لیے ٹرائلز 18 اور 19 جون کو اسلام آباد میں ہوں گے: پاکستان ہاکی فیڈریشن

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کی شارٹ لسٹنگ کے لیے ٹرائلز 18 اور 19 جون کو اسلام آباد میں ہوں گے: پاکستان ہاکی فیڈریشن

اسلام آباد ; تفصیلات کے مطابق جونیئر ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں اسلام آباد میں جاری تربیتی کیمپ کے دوران قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کے لیے دو روزہ آفیشل ٹرائلز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی کی ہدایت پر جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ٹرائلز 18 اور 19 جون 2026 کو نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم، اسلام آباد میں منعقد ہوں گے۔

کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے تشکیل دی گئی سلیکشن کمیٹی ان ٹرائلز کی نگرانی کرے گی، جس میں چیف سلیکٹر اولمپین سمیع اللہ خان، اور ممبران سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی اور اولمپین نعیم اختر شامل ہیں۔

ٹرائلز کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی اور فٹنس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا تاکہ قومی سیٹ اپ کے لیے موزوں ترین اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جا سکے۔

سلیکشن کمیٹی کو جونیئر ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اولمپین ایاز محمود، کوچ اولمپین سید سمیر حسین اور کوچ انٹرنیشنل اظفر یعقوب کی تکنیکی معاونت بھی حاصل ہوگی۔ یہ ٹرائلز صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی حتمی منظوری سے منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ میرٹ پر بہترین ٹیم تشکیل دی جا سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!