
پاکستان کبڈی ٹیم 20ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ
اسلام آباد ( پی پی اے) پاکستان کی کبڈی ٹیم 20ویں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان روانہ ہوگئی ٹیم نے ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلے میں بھرپور تربیتی سیشنز میں حصہ لیا
اور اب قومی ٹیم براعظمی سطح کے اس اہم مقابلے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار ہے۔
پاکستانی کبڈی ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز عزم، جذبے اور بھرپور مسابقتی صلاحیت کے ساتھ ایشین گیمز میں شرکت کریں گے قومی ٹیم سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کرنے کی امیدیں وابستہ ہیں
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے قومی کبڈی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کامیاب مہم کے لیے دعا کی ہے



