تین روزہ مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ 25ستمبر سے ہوگی
کراچی میں شیڈول چیمپئن شپ میں سندھ کے تمام ڈویژنزسمیت پولیس کے باکسرز بھی حصہ لینگے:رزاق بلوچ

تین روزہ مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ 25ستمبر سے ہوگی
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور محکمہ کھیل سندھ کے تعاون سے تین روزہ مہران کپ سندھ مینز اینڈ ویمنز باکسنگ چیمپئن شپ کراچی میں منعقد ہوگی،
اس سلسلے میں سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری عبدالرزاق بلوچ کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں،
چیمپیئن شپ 25سے27ستمبر تک استاد علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم ککری گراؤنڈ لیاری میں ہوگی جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کو بذریعہ لیٹردعوت دے دی گئی ہے اور ان کے ٹرائلز جاری ہیں۔
جو ڈویژن اس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے ان میں کراچی سمیت حیدرآباد،میر پور خاص،شہید بے نظیر آباد،لاڑکانہ اور سکھر شامل ہیں۔
میزبان کراچی ڈویژن کی دو ٹیمیں کراچی گرین اور کراچی وائٹس شرکت کریں گی جبکہ سندھ پولیس کی مینز اور ویمنز ٹیم بھی شرکت کرے گی۔چیمپئن شپ کے لئے مردوں کے آٹھ اور خواتین کے تین ویٹس میں مقابلے ہونگے،
مردوں کے ویٹس 47،50،55،60،65،70،75اور 80کلوگرام جبکہ خواتین کے ویٹس میں 48،50اور55کلوگرام شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آرگنائزنگ کمیٹی کی بھر پور کوشش ہے کہ مہمان ٹیموں کورہائش اور ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اوت وینیو پر بھی بہترین انتظامات کئے جا ئیں تاکہ ایک یادگار چیمپئن شپ کا انعقاد ممکن بنایا جا سکے۔
علاوہ ازیں چیمپئن شپ کے سلسلے میں سندھ کے تمام ڈویژنز کے ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے جو 21ستمبر کو مکمل ہوگا۔



