دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی عالمی نمبر ایک پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین اظہر علی 15ویں نمبر پر برقرار رہے۔دیگر میں پاکستان کے اسد شفیق 24ویں، سرفراز احمد 34ویں، احمد شہزاد 74ویں، حارث سہیل 79ویں، سمیع اسلم 81ویں اور بابر اعظم 87ویں نمبر رہے۔عالمی رینکنگ میں سابق آسٹریرلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بیئر اسٹو نے ڈین الگار کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 9ویں پوزیشن حاصل کی۔اس کے علاوہ پہلی 10 پوزیشن میں کوئی تبدیلی سامنے نہیں آئی۔
India captain @imVkohli has slipped back down behind Steve Smith into second in the @MRFWorldwide ICC Test Batting Rankings following their heavy defeat at Lord's.
➡️ https://t.co/dHfF0HQul5 pic.twitter.com/m9Q2Zyt3OS
— ICC (@ICC) August 13, 2018