قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین احسان مانی کے ریمارکس پر غصے میں آگئے ۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین احسان مانی کے ریمارکس پر غصے میں آگئے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین احسان مانی نے کہا تھا کہ اراکین قائمہ کمیٹی کا کوئی حق نہیں ہے کہ انہیں پی ایس ایل کے پاسز دیئے جائیں ۔

چیئرمین پی سی بی کے پاسز کے بارے میں ریمارکس پرارکان کمیٹی نے احتجاج کیا اور کمیٹی ارکان چیئرمین پی سی بی کی نشست کے قریب اکٹھے ہوگئے ۔

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے اجلاس چلنے نہیں دیں گے ۔

قائمہ کمیٹی کے اراکین نے چیئر مین پی سی بی سے کہا کہ ہمیں نہیں چاہیے آپ کے ٹکٹ اپنے ٹکٹ اپنے پاس ہی رکھیں ۔

چیئرمین پی سی بی سےممبران قائمہ کمیٹی نے معافی کا مطالبہ بھی کیا ، جس پر احسان مانی نے اپنےالفاظ پر اراکین قائمہ کمیٹی سےمعذرت کرلی ۔

error: Content is protected !!