اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)آسڑیلیا کیخلاف پاکستان اے ٹیم کی قیادت کرنے والے بیٹسمین اسد شفیق کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہیں بورڈ کی جانب سے اہم ذمہ داری سونپے جا رہی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حد درجہ مصدقہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسد شفیق جنہیں کچھ روز قومی ٹیم کا کپتان بنانے کی تجویز سامنے آئی تھی کو اب انہیں سرفراز احمد کا نائب مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مڈل آرڈر بیٹسمین اسد شفیق کے نائب کپتان بنائے جانے کا باقاعدہ اعلان چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی کرینگے تاہم اس وقت اسد شفیق ٹیم کے غیر اعلان شدہ نائب کپتان ہیں،ادھر ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اگر ون ڈے یا ٹی ٹونٹی میں سرفراز احمد ٹیم کی قیادت کیلئے دستیاب نہیں ہوتے تو اس صورت میں ٹیم کی قیادت چھوٹے فارمیٹس میں شعیب ملک کرینگے۔