کیپ ٹاؤن(سپورٹس لنک رپورٹ)کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے نئے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کیلئے ٹیموں اور مارکیو کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، اے بی ڈی ویلیئرز، ہاشم آملہ، فاف ڈوپلیسی، کرس گیل، جیسن روئے اور ایوان مورگن بھی مارکیو کھلاڑی کے طور پر ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ امریکن سپورٹس اسٹائلڈ پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب (کل) بدھ کو منعقد ہو گی۔ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پہلی مزانسی سپر لیگ رواں سال 16 نومبر سے 16 دسمبر تک کھیلی جائے گی، ایونٹ کی چھ فرنچائزز کا اعلان کر دیا گیا ہے جن میں کیپ ٹاؤن بلٹز، ڈربن ہیٹ، جوزی سٹارز، نیلسن منڈیلا بیجائنٹس، پارل راکس اور ٹیشوان سپارٹنز شامل ہیں، اس کے علاوہ مارکیو کھلاڑیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے جن میں ڈی ویلیئرز، ہاشم آملہ، ڈوپلیسی، ڈومینی، کگیسوربادا، عمران طاہر، ایوان مورگن، جیسن روئے، ڈیوڈ میلان، کرس گیل، ڈیوائن براوو اور راشد خان شامل ہیں، کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کل بدھ کو ہو گی جس میں ہر فرنچائز چھ جنوبی افریقن اور چھ مارکیو کھلاڑیوں کے گروپ میں سے ایک، ایک کھلاڑی کا انتخاب کرے گی، جنوبی افریقہ کا ہر مارکیو کھلاڑی چھ مختلف شہروں کی نمائندگی کرے گا، ڈی ویلیئرز سپارٹنز، آملہ ڈربن ہیٹ، ربادا جوزی سٹارز، عمران طاہر نیلسن منڈیلا، ڈومینی کیپ ٹاؤن بلٹز اور ڈوپلیسی پارل راکس کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔