بگتی سٹیڈیم کے انکوژرز کو 10 کرکٹرز کے نام سے منسوب کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگٹی سٹیڈیم کے انکلوژرز کو 10 سابق پاکستانی کرکٹرز کے نام دے دیے۔بگٹی اسٹیڈیم کے انکلوژرز میں مصباح الحق، شاہد آفریدی، یونس خان، ثنا میر، کرن بلوچ، سعید اجمل، ثقلین مشتاق، محمد یوسف، شعیب ملک اور شعیب خان کے نام شامل ہیں

 

 

جنہیں پاکستان کرکٹ میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ان کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔پی سی بی کا یہ اقدام صوبہ بلوچستان میں سہولیات کو بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں بالخصوص خواتین کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے منصوبوں سے ہم آہنگ ہے۔

 

 

 

ثنا میر نے امید ظاہر کی کہ یہ اعزاز مزید نوجوان خواتین کو کرکٹر بننے کی ترغیب دے گا۔شاہد آفریدی نے اس اعزاز پر اظہار تشکر کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوئٹہ کے کرکٹرز کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

error: Content is protected !!