سڈنی(سپورٹس لنک رپورٹ)اتھلیٹکس ٹریک پر کامیوں کے جھنڈے گاڑھنے والے مایہ اور ریکارڈ یافتہ اتھلیٹ یوسین بولڈ جو اب فٹبال کے میدان میں اپنی قسمت آزما رہے ہیں کو اپنے پہلے ہی میچ کے بعد یورپ سے فٹبال کھیلنے کی پیشکش ہو گئی ہے، یوسین بولڈ کو یہ پیشکش مالٹا کےایک پروفیشنل فٹبال کلب کی جانب سے کی گئی ہے، یاد رہے کہ یوسین بولٹ اس وقت آسڑیلیا میں کلب فٹبال کھیل رہے ہیں انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کردیا تھا، 32 سالہ یوسین بولٹ جو سو میٹر دوڑ کے عالمی چیمپئن اور ریکارڈ یافتہ ہیں کابچپن سے خواب تھا کہ وہ پروفیشنل فٹبالر بنیں ، یوسین بولٹ کومالٹا کے کلب والیٹا ایف سی کی جانب سے معاہدے کی پیشکش کی گئی ہے ادھر یوسین بولٹ کے ایجنٹ جو اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے ذمہ دار ہیں نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔