جونیئرایشیاء ہاکی کپ’ پاکستان نے معروف کوچ رویلمنٹ آلٹیمنز کی بطور کنسلٹینٹ خدمات حاصل کرلیں

 

 پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیا کپ کی تیاری کیلئے دنیائے ہاکی کے معروف کوچ رویلمنٹ آلٹیمنز کی بطور کنسلٹینٹ خدمات حاصل کرلیں

 

وہ جونیئر ایشیا کپ کے لیے بحیثیت کنسلٹنٹ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ رویلمنٹ آلٹیمنز کی خدمات صرف جونیئر ایشیا کپ کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔

غیر ملکی کنسلٹنٹ جونیئر ٹیم کے مینجر اولمپیئن حنیف خان کوچنگ پینل میں انٹرنیشنل عدنان زاکر,اولمپیئن زیشان اشرف,انٹرنیشنل آصف احمد خان,ڈریگ فلیکر کوچ رانا زبیر, گول کیپر کوچ مظہر عباس اور فزیکل ٹرینر عمران خان شامل ہیں.

جونیئرایشیاء ہاکی کپ 23 مئی تا یکم جون عمان کے شہر صلالہ میں کھیلا جائے گا. جونیئرایشیاء ہاکی کپ میں شامل ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے.

پول اے میں پاکستان, انڈیا,جاپان, تھائی لینڈ, چائینیز تھائی پے جبکہ پول بی میں کوریا , ملائشیا,عمان,بنگلا دیش اور ازبکستان شامل ہیں.

پاکستان اپنا پہلا میچ 23 مئی کو چائینیز تھائی پے , دوسرا میچ 24 مئی کو تھائی لینڈ, تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت جبکہ 29 مئی کو جاپان کیساتھ کھیلے گا.

 

 

error: Content is protected !!