پاکستانی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

قومی ویمن کرکٹر عالیہ ریاض کے نکاح کی تقریب لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں ہوئی۔عالیہ ریاض کا نکاح سابق کپتان اور فاسٹ باؤلر وقار یونس کے چھوٹے بھائی علی یونس سے ہوا ہے۔

نکاح کی تقریب میں سابق کپتان محمد یوسف اور مشتاق احمد، عبدالرزاق، کامران اکمل، کپتان بابر اعظم، سابق کپتان انضمام الحق،سابق کپتان مصباح الحق اور سابق اوپنر عمران نذیر نے شرکت کی۔

عالیہ ریاض کے نکاح میں سابق کپتان بسمہ معروف، ارم جاوید، سدرہ امین، انعم امین، نتالیہ پرویز بھی شریک ہوئیں۔

نکاح کے موقع پر د لہا اور دلہن نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔

واضح رہے کہ علی یونس پیشے کے اعتبار سے کرکٹ کمنٹیٹر ہیں، رسم نکاح کے موقع پر قوالی نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ ویمن کرکٹرعالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کے نکاح کی تقریب میں عزیز و اقارب کے علاوہ کرکٹرز کی شرکت بھی متوقع ہے۔
یاد رہے کہ اس جوڑی کی منگنی کی تقریب چند روز قبل واہ کینٹ میں منعقد ہوئی تھی۔

عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر چکی ہیں۔

error: Content is protected !!