پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ)مشیر تعلیم خیبرپختونخوا ضیاء اللہ خان بنگش نے خیبرپختونخوا کے تمام گرلز سکولوں بشمول خواتین اسپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مرد حضرات کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی۔مشیر تعلیم ضیاء اللہ بنگش نے یہ پابندی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر لگائی صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کر دی گئیں گرلز سکولوں میں جتنی بھی تقریبات ہونگی اُن میں خواتین ایم پی ایز یا خواتین اعلیٰ افسران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی، گرلز سکولوں میں مرد حضرات کا داخلہ بند ہو گا، گرلز سکولوں کی تقریبات یا کسی پروگرام میں مرد حضرات کو بطور مہمان خصوصی بھی نہ بلایا جائے، گرلز سکول کے کسی پروگرام کو سوشل میڈیا پر مشتہر نہ کیا جائے،خواتین سکولوں میں ہر قسم کی تقریبات کی میڈیا کوریج پر بھی پابندی لگا دی گئی۔