ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ کل3 دسمبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1سے برابر ہے۔ کیویز نے پہلے میچ میں پاکستان کو 4رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کیویز کو اننگز اور 16رنز سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔دونوں ٹیموں کے مابین تیسراٹیسٹ میچ فائنل میچ کی حیثیت اختیارکرچکاہے جوٹیم یہ میچ جیتے گئی وہی ٹیم اس ٹیسٹ سیریزکی فاتح ہوگئی۔پاکستان اورنیوزی لینڈکے کپتانوں نے آخری ٹیسٹ جیت کرسیریزجیتنے کے دعوے کئے ہیں۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کے مابین اب تک5ٹیسٹ میچ کھیلے گئے دونوں ٹیموں نی2،2میچ جیتے اورایک میچ ڈراہوا۔یواے ای میں دونوں ٹیموں کی کامیابی کاتناسب40،40فیصدہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس سے قبل دونوں ٹیموں کے مابین کھیلی گئی 19ٹیسٹ سیریزمیں سے 10 سیریزپاکستان نے جیتیں،نیوزی لینڈنی3 اور6ٹیسٹ سیریزڈراہوئیں۔دونوں ٹیموں کے مابین پہلی ٹیسٹ سیریز1955-56میں کھیلی گئی جوپاکستان نے 2-0 سے جیتی۔دوسری ٹیسٹ سیریز1964-65میں کھیلی گئی جو0-0سے ڈراہوئی۔تیسری ٹیسٹ سیریز1964-65ء میں کھیلی گئی جوپاکستان نی2-0سے جیتی۔چوتھی ٹیسٹ سیریز1969-70میں کھیلی گئی جونیوزی لینڈنی1-0سے جیتی۔پانچویں ٹیسٹ سیریز1972-73ء میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔چھٹی ٹیسٹ سیریز1976-77میں کھیلی گئی جوپاکستان نی2-0سے جیتی۔ساتویں ٹیسٹ سیریز1978-79میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔آٹھویں ٹیسٹ سیریز1984-85میں کھیلی گئی جوپاکستان نی2-0سے جیتی۔نویں ٹیسٹ سیریز1984-85میں کھیلی گئی جونیوزی لینڈ نی2-0سے جیتی۔دسویں ٹیسٹ سیریز1988-89میں کھیلی گئی جو0-0سے ڈراہوئی۔گیارہویں ٹیسٹ سیریز1990-91میں کھیلی گئی جوپاکستان نی3-0سے جیتی۔بارہویں ٹیسٹ سیریز 1993-94میں کھیلی گئی جوپاکستان نی2-1سے جیتی۔تیرہویں ٹیسٹ سیریز1996-97ء میں کھیلی گئی جو1-1سے ڈراہوئی۔چودہویں ٹیسٹ سیریز 2000-01میںکھیلی گئی جو1-1سے ڈراہوئی۔پندرہویں ٹیسٹ سیریز2003-04میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔سولہویں ٹیسٹ سیریز 2009-10میں کھیلی گئی جو1-1سے ڈراہوئی۔سترہویں ٹیسٹ سیریز2010-11میں کھیلی گئی جوپاکستان نی1-0سے جیتی۔آٹھارہویں ٹیسٹ سیریز 2014-15 میں کھیلی گئی جو1-1سے ڈراہوئی۔انیسویں ٹیسٹ سیریز2016-17میں کھیلی گئی جونیوزی لینڈنی2-0سے جیتی۔