فنچ نے بابر اعظم کو موجودہ دور کا بڑا کھلاڑی قرار دیدیا

آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو موجودہ دور کا بڑا کھلاڑی قرار دے دیا۔سب سے بڑا کھلاڑی کون؟ بابر اعظم، ویرات کوہلی، جو روٹ یا اسٹیو اسمتھ ؟ اس دلچسپ سوال پر آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ تینوں فارمیٹس میں بابر اعظم کا کوئی جوڑ نہیں۔آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ کبھی کبھی آپ کچھ بھی کر لیں بابر اعظم کو آوٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے، ان کے پاس آپ کے تمام حربوں کا توڑ ہوتا ہے۔آسٹریلیا کے کھلاڑی مارنس لبوشین نے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ کے تمام فارمیٹس کا بڑا کھلاڑی ہے۔آسٹریلوی آل رائونڈر گلین میکسویل کا کہنا ہے کہ بابر اعظم تسلسل کے ساتھ پرفارم کرتے آئے ہیں۔اسٹیو سمتھ اور نیتھن لائن نے جو روٹ کو بڑا پلیئر قرار دیا۔مارنس لبوشین اور اسمتھ نے کوہلی کی پرفارمنس کو بھی متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوہلی نے بے شمار رنز بنائے وہ ایک لاجواب کھلاڑی ہے۔

error: Content is protected !!